کپورتھلا20جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سلطان پور لودھی علاقے میں دو چور آٹھ منٹ میں ایک اے ٹی ایم مشین کوکاٹ کر 11لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم لے کرفرارہو گئے۔اس کی معلومات پولیس نے دیں۔پولیس ڈپٹی کمشنر وریم سنگھ نے بتایا کہ چور پانچ بج کر 43منٹ پر اے ٹی ایم کے کمرے کے اندر اندر داخل ہوئے اور پانچ بج کر 51منٹ پرنکل گئے۔اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے میں انہیں صرف آٹھ منٹ لگے۔افسر نے بتایا کہ چور اے ٹی ایم گارڈ کے جانے کے چند منٹ بعد پانچ بج کر 30منٹ پر آئے اور گیس کٹرمشین سے مشین کی شیل کاٹ کر 11.43لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ چوروں کے چہرے ڈھکے ہوئے تھے اور انہوں نے اے ٹی ایم کے اندراندرلگی سی سی ٹی وی کیمرے کے اوپر سیاہ پینٹ چھڑک دیاتھا۔اگرچہ کیمرے نے ان کارروائیوں کو قید کر لیا لیکن یہ فوٹیج صاف نہیں ہے۔یہاں سے گزر رہے ایک راہگیر نے پولیس کو اے ٹی ایم سے نکل رہے دھوئیں کے بارے میں معلومات دیں۔حالانکہ اس کے بعد چور ایک گاڑی میں سوار بھاگ گئے۔